وزیراعظم

پنجاب کو پونے4سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا،شہباز شریف

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو پونے4سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا،عوام کا ووٹ ہی ان کی طاقت ہے، وہ اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کومسترد کریں۔

اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شخص کی انا،اندازِ سیاست اور نااہلی نے ہمارے معاشرے کے حسن کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے، عوام اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈالیں،مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کو پونے4سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں کو مفت ادویات اور طلبہ کو وظائف سے محروم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلے عام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ لوگوں کی توہین سے کم نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں