عارف لوہار

والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانے پر دنیا کی تپش محسوس ہوتی ہے ‘ عارف لوہار

لاہور(گلف آن لائن )نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ماں او رباپ کسی بھی انسان کیلئے سایہ دار درخت کی مانند ہوتے ہیں اور جب یہ سایہ نہیں رہتا تو پھر دنیا کی تپش محسوس ہوتی ہے ، میں رب کی رضا میں راضی رہتا ہوں اور اس لئے خدا کی ذات نے مجھے بڑا صبر دیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ والد کے بعدوالدہ کا اس دنیا سے چلے جانا میرے لئے سب سے بڑا صدمہ ہے ، اب میرے پیچھے کوئی دعا کرنے والا نہیں رہا ۔

اس سے چند ماہ پہلے میری اہلیہ کا انتقال ہوا اور یہ دکھ ایسے ہیںجو انسان کو اندر سے توڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ میں ہمیشہ اپنے رب سے صبر کی دعا کرتا ہوں کیونکہ میں اپنے رب کی رضا پر راضی ہوں اور اس ذات نے مجھے بڑا صبر دے رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا ایمان ہے کہ جوبھی اس دنیا میں آیا ہے اس نے واپس اپنے رب کے حضور پیش ہونا ہے بس نمبر کی ترتیب آگے پیچھے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں