عمران خان

عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

اسلام آباد( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں پانچ ،پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ایسٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست ضمانتوں پر بحث مکمل کی۔

عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔وکیل نے موقف اپنایا کہ جان کو خطرہ ہے اس لئے عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ نمبر 501 ،500، لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 593 ، تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 1078 اور تھانہ سہالہ میں 462 نمبر مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں