حکومتی اتحادیوں

پنجاب میں ضمنی الیکشن کے بعد تین حکومتی اتحادیوں کا رابطہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت کے تین اتحادیوں کا آپس میں رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنمائوں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق تینوں اتحادیوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنمائوں نے اتفاق کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں