مریم اورنگزیب

عوام نے ہمیشہ (ن)لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا ، پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے سے جاری رکھیں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے،تاریخ میں یہ پہلے انتخابات ہیں جن کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، امید ہے عمران خان الیکشن کمیشن کیخلاف اپنے تضحیک آمیز رویئے پہ معذرت کریں گے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 16صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ(ن)کو اور مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلے انتخابات ہیں جن کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔

امید ہے عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے تضحیک آمیز رویے پہ معذرت کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات اور جمہوری اقتدار کی پاسداری میں پاکستان مسلم لیگ (ن)پختہ یقین رکھتی ہے اور ضمنی انتخابات اسی کا عملی مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس وفاق اور پنجاب کی حکومت تھی تو دھاندلی کے ریکارڈ بنائے گئے اور تین اپریل کو اقتدار بچانے کیلئے آئین توڑاگیا،اس کے برعکس مسلم لیگ (ن)نے وفاق اور پنجاب میں اقتدار کا استعمال الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے، آئین پر حملے اور آئین شکنی کیلئے استعمال نہیں کیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں