بین سٹوکس

انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے والے بین سٹوکس ون ڈے سے ریٹائر

لندن ( گلف آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ورلڈکپ جتوانے والے آل رائونڈر بین سٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انگلش آل رائونڈر نے لکھا کہ ون ڈے کرکٹ میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلوں گا۔یاد رہے کہ بین سٹوکس نے انگلینڈ کی طرف سے 104 ون ڈے میچز میں نمائندگی کی اور وہ اپنے ہوم گرائونڈ پر آخری میچ کھیلیں گے۔

انہوں نے 2011 میں ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 2919 رنز بنائے۔واضح رہے کہ انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس کو اس لیے بھی یاد رکھا جائے گا کہ انہوں نے انگلینڈ کو ڈرامائی انداز میں 2019 کا ون ڈے ورلڈکپ جتوایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں