انگلش کرکٹ

انگلش کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد کانیشنل اسٹیڈیم کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا

کراچی (گلف آن لائن)انگلش کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔نیشنل اسٹیڈیم میں آنے والے انگلش کرکٹ بورڈ کے 4 رکنی وفد میں رچرڈ اسنوبال، رابرٹ لنچ، جان کار اور ریج ڈکاسن شامل تھے۔سکیورٹی وفد کو اسٹیڈیم کے مختلف مقامات کے حوالے سے پی سی بی سیکورٹی آفیشل اور اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

انگلش وفد نے کراچی ایئرپورٹ سے ہوٹل تک اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔کراچی کے بعد سکیورٹی وفد لاہور اور ملتان میں بھی انتظامات کا جائزہ لے گا۔انگلش ٹیم رواں سال 7 ٹی ٹونٹی میچز اور 3 ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان آئے گی،حتمی شیڈول کا فیصلہ سیکورٹی وفد کی رپورٹ کی بنیاد پرہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں