ایران

ایران نے روس کو ڈرونز فراہم کئے تو اس پر پابندیاں عائد کردیں گے، امریکہ کا انتباہ

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے روس کو ڈرونز فراہم تو امریکا اور اتحادی ممالک ایران کیخلاف پابندیاں عائد کریں گے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ایران کی جانب سے روس کو ڈرونز کی ممکنہ فراہمی بارے خدشات ہیں، اس کا قریب سے جائزہ لیتے رہیں گے، اس طرح کے ہتھیار کے کسی بھی لین دین کی صورت میں ایران کے خلاف متعدد پابندیاں عائد کی جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں