بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھنگ نے 2022 چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو کا تعارف پیش کروایا۔بد ھ کے روز اطلاعات کے مطابق اب تک دنیا بھر کے 61 ممالک اور خطوں سے 1,000 سے زائد کمپنیاں نمائش میں شامل ہو رہی ہیں۔
اس کنزیومر ایکسپو کے دوران آن لائن اور آف لائن کے طریقوں سے 100 سے زیادہ مارکیٹنگ سرگرمیوں جیسے پروکیورمنٹ ڈاکنگ، گفت و شنید اور دستخط کی تقریب اور پروموشن وغیرہ کا انعقاد کیا جائےگا۔