لاہور (گلف آن لائن ) سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہمارے اتحاد کی تعداد سے بڑھ کر ہمیں ووٹ ملیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ ہمارے بندے پورے ہیں تو الیکشن لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بندے کس طرح پورے ہو سکتے ہیں ان کی پارلیمانی پارٹی میں 144بندے تھے، ہمیں آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقاتوں سے کوئی تحفظات نہیں۔ راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہمارے اتحاد کی تعداد سے بڑھ کر ہمیں ووٹ ملیں گے۔