یوکرین

یوکرین کا یورپی یونین کی جانب سے 507ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا خیر مقدم

کیف(گلف آن لائن)یوکرین نے یورپی پونین کی جانب سے 500ملین یورو (507.7ملین امریکی ڈالر)کی نئی فوجی ا مداد کا خیر مقدم کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کے لیے یورپی امن سہولت (ای پی ایف )کے تحت 500 ملین یورو مالیت کی فوجی امداد کی پانچویں قسط فراہم کرنے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اس امداد کے لئے پورپی یو نین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین سے یوکرین کے لیے اضافی فوجی امداد فراہم کرنے اور روس کے خلاف توانائی ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور تمام روسی ٹی وی چینلز پرپابندیوں میں اضافہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں