شان

جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنی ہیں تو انتخابی اصلاحات نا گزیر ہیں’ شان

لاہور(گلف آن لائن) لالی ووڈ سٹار شان نے کہا ہے کہ اگر ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنی ہیں تو انتخابی اصلاحات نا گزیر ہیں ، ووٹنگ کیلئے مینوئل کی بجائے ٹیکنالوجی کی طرف پیشرفت کی جانی چاہیے ، ہر انتخابات میں یہی سنتے ہیں ٹائم ختم ہونے پر ہزاروں ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایسا نظام ہونا چاہیے کہ پاکستان کا جو شہری جس جگہ پر موجود ہے وہ اپنے حلقے کیلئے ووٹ کاسٹ کرے اور اس کا ووٹ اپنے حلقے میں شمار کیا جائے ، یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے کیا ایسا ہو نانا ممکن ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب مذاق ہے لوگ پولنگ اسٹیشن پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے ان کا شمار تو ” مردہ” ووٹرز میں ہوتا ہے ، آپ کا پولنگ اسٹیشن یہاں نہیں ہے ، آپ کا ووٹ دوسرے علاقے میں ہے ۔ اگر ہم نے اپنے ملک کو جمہوریت کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنی ہے تو یہ سب مذاق اب بند ہو جانے چاہئیں اور جو جس کے حق میں ووٹ دے اس کا ووٹ اسی کے ڈبے سے نکلنا چاہیے جس کے لئے ڈالاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں