شاہد آفریدی

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کے فیصلے اہم ہونگے، شاہد آفریدی

لاہور(گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کے فیصلے اہم ہوں گے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی انجری کو دیکھنا اہم ہے،ممکنہ طور پر اس کو ریسٹ دینا ہوگا تاہم اس حوالے سے ڈاکٹرز کی فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم کا اگلے ٹیسٹ کے لیے پلان اہم ہوگا کیوں کہ کپتان کی اپنی ایک ٹیم اورسوچ ہوتی ہے۔

حسن علی سے متعلق انہوںنے کہا کہ فہیم اشرف بھی ٹیم میں آل رائونڈر موجود ہیں،ان کو بھی کھلایا جاسکتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں زیادہ اسپنرز نہیں کھلاسکتے کیونکہ اس وقت ٹیم میں دو اسپنرز پہلے ہی کھیل رہے ہیں اور یہ کافی ہیں۔ انہوںنے آغا سلمان کی آف سپن بالنگ کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں