برجیس طاہر

الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے کا وقت گزر گیا،فارن فنڈنگ کا فیصلہ نوشتہ دیوار ہے،برجیس طاہر

سانگلہ ہل(گلف آن لائن)مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے کا وقت گزر گیا ہے عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کا فیصلہ نوشتہ دیوار ہے،عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کو التوا کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا لیا ہے،ان کا کہنا تھامایوسی بری نہیں ہوتی غیر یقینی بری ہوتی ہے،پاکستان کے ادارے مضبوط ہوتے تو عمرانی فتنہ اس حد تک نہ جکاتا،عمرانی فتنہ نے انڈیا میں جاکر فوج کے خلاف بیان بازی کی،امریکہ میں جا کر فوج کے خلاف بیان دئے اسمبلی فلور پر اسامہ کوؓ کہہ کر مخاطب کیا اس کی گرفت کیوں نہ ہوئی،اداروں کا دھیان صرف ایک طرف نہیں ہونا چاہئے،چرچل نے کہا تھا کہ ملک کی عدالتیں انصاف کریں تو ملک کو کوئی فتح نہیں کر سکتا،پاکستان کی عدالتوں نے انصاف کیا ہوتا تو بنگلہ دیش آج ہمارا حصہ ہوتا،پاکستان کی عدالتوں نے انصاف کا دامن نہ چھوڑا ہوتا تو ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے 9 سال بعد ڈاکٹر سجاد شاہ معافی نہ مانگتے،عدالتوں نے میاں نواز شریف کو انساف دیا ہوتا توجج ارشد گھر جا کر معافی نہ مانگتا،عدالتوں اور اداروں کو اپنے اختیارات استعمال کرنے میں دریغ نہیں کرنا چاہئے،

چوہدری برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) جمہوریت کی لڑائی میںاپنے سلوگن پر قائم ہے،کہ ووٹ کو عزت دو جس کا مطلب ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں،میاں نواز شریف نے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی تو اسے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا،عمران خان کو اداروں نے ڈھیل دی،وہ کبھی کہتا کہ ملک کے خدا نخواستہ تین ٹکرے ہو جائیں گے،ملک کو سری لنکا بنا دونگااقتدار میں لاﺅ ورنہ مسئلہ پیدا کر دونگا،عمران خان جس تکبر اورعونیت سے کہتالوگوں کو رلاﺅنگا،آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کرکے ملکی کرنسی کو بے آبرو کر دیا گیا،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکال دیا گیا،بے روزگاری اور غربت کی لکیر کو نیچے لے گیا،اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ ملک دیوالیہ ہو مگر میاں نواز شریف نے یہ سوچ کر ہدایت دیں کی ملک ہو گا تو جمہوریت ہوگی،سخت فیصلے کرنے ہونگے تو دنیا آپ کے ساتھ چلے گی،انشااللہ آئندہ دو ماہ میں تیل کی قیمتیں مزید کم کرکے مہنگائی پر قابو پائیں گے،حکومت نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے فئیر پرائس شاپس پر واضع ہدیات جاری کر دی ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،ایم این اے کا مزید کہنا تھا کہ میاں حمزہ شہباز شریف آئینی اور قانونی وزیر اعلی بنے ہیں عدالتیں جو طبھی فیصلہ کرینگی ہمیں قبول ہو گا وہ اپنے سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں