گال (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، شاہین کی جگہ نعمان علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھاکہ مختلف کنڈیشن میں ہدف عبور کررہے ہیں جو خوش آئند ہے اور ہم وہ کرنا چاہتے ہیں جو کوئی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کھلاڑی ریکارڈ کی طرف جارہے ہیں۔
بابر اعظم نے کہاکہ ایک دن آرام کیا کھلاڑی ریلیکس ہوئے جو بہت ضروری ہے، مشکل اور دباؤ والے میچ کے بعد آرام کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ گال دوسرے ٹیسٹ میں دو فاسٹ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ کی کمی دوسرے ٹیسٹ میں بھی محسوس ہوگی۔خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے