حماد اظہر

پی ڈی ایم مظلومیت کا چورن بیچتے پھر رہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مظلومیت کا چورن بیچتے پھر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ عوام نے سیاسی نظام میں مداخلت کر کے سازش کو ناکام بنا دیا، چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے والوں کو عوام نے اٹھا کر باہر پھینکا۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے پہلے ملک کی خودداری بیچی، پھر معیشت تباہ کی اور پھر عوام کو دبانے کے لئے ظلم اور بربریت پر اتر آئے، اب مظلومیت کا چورن بیچتے پھر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں