شی جن پھنگ

چین اور البانیہ کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نےالبانیہ کے نئے صدربجرم بیگیج کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور البانیہ کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر اور چین، وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے درمیان تعاون کے پلیٹ فارم پر سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھایا ہے، پالیسی رابطے کو مضبوط بنایا ہے اور عملی تعاون کو فروغ دیاہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چین اورالبانیہ کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں کو گہرا کرنے، باہمی سود مند تعاون کے نتائج کو مستحکم کرنے اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیےصدربجرم بیگیج کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں