ماہرہ خان

مجھے اپنے لئے آئٹم سانگ مناسب نہیں لگتا، ماہرہ خان

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے لیے آئٹم سانگ مناسب نہیں لگتا۔ماہرہ خان گزشتہ دنوں اپنی ریلیز ہونیوالی نئی فلم ‘قائدِ اعظم زندہ باد ‘کی پروموشن میں کافی مصروف تھیں، اس دوران انہوں نے متعدد انٹرویوز میں دلچسپ سوالات کے جواب دے کر مداحوں کو اپنے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کیا۔ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے آئٹم سانگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔

انہوں نے اپنی فلم سپر اسٹار میں کیے گئے سب سے آخری آئٹم سانگ نوری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئٹم نمبر کا لفظ ہی سمجھ میں نہیں آتا ہے، میں نے پچھلے سال آئٹم سانگ نوری کیا تھا، آئٹم سانگ نوری فلم کے لیے بہت ہی ضروری تھا اس لیے میں نے اس پر ہاں کہہ دی تھی۔ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی فلم کے لیے آئٹم سانگ اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بطور اداکارہ جو میرے پاس اسکرپٹ آئے گا یا جو مجھے اچھا لگے گا میں وہ کروں گی، مگر مجھے اپنے لیے آئٹم سانگ صحیح نہیں لگتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں