ڈی کوک

تینوں فارمیٹ کھیلنا کھلاڑیوں کیلئے مشکل ہو گیا ہے،ڈی کوک

کیپ ٹائون (گلف آن لائن)جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کرکٹر ڈی کوک نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹ کھیلنا کھلاڑیوں کیلئے مشکل ہو گیا ہے۔ایک بیان میں ڈی کوک نے کہا کہ کھلاڑی سوچنے لگے ہیں کہ کیا وہ تینوں فارمیٹ کھیل سکتے ہیں کیونکہ تینوں فارمیٹ کھیلنا کھلاڑیوں کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا انٹرنیشنل کیلنڈرز میں میچز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اب کھلاڑیوں کو خود فیصلہ کرنا ہے، میں عمر کے جس حصے میں ہوں ، مجھے اپنے کیرئیر سے متعلق سوچنا پڑے گا۔ڈی کوک نے کہا کہ اپنی خوشی سیسب فارمیٹ کھیل رہا ہوں، 50 اوورز کرکٹ اچھی جا رہی ہے، ہم ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں