شیخ رشید

زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑایا، اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں، شیخ رشید احمد

راولپنڈی (گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑایا، اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اورسپریم کورٹ کو نشانے پر لیا، زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑایااب شریف برادران ان کے نشانے پرہیں۔

انہوںنے کہاکہ پہلے سیاسی عدم استحکام، پھر معیشت کی تباہی، چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوئے، گزشتہ روز پرائم منسٹر ہاوس میں پریس کانفرنس کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں