فرزانہ تھیم

جب ظلم عام اور انصاف نا پید ہو جائے تو معاشروں میں ابتری کی صورتحال پیدا ہو اجاتی ہے ‘ فرزانہ تھیم

لاہور(گلف آن لائن )سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ جب ظلم عام اور انصاف نا پید ہو جائے تو معاشروں میں ابتری کی صورتحال پیدا ہو اجاتی ہے ،ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ یہاں جائز حقوق کے لئے بھی جنگ لڑنا پڑتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں بھی اپنے حقوق کی جنگ لڑرہی ہوں اس لئے مجھے معلوم ہے کہ لوگوں کو کس قدر اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میںبھی ظلم عام ہو چکا ہے اور لوگوں کو انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔ لوگوں کو انصاف کے حصول کیلئے کئی کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں جس سے ان کے اندر کا انسان مر جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے معاشرے کوپھلتاپھولتا دیکھنا ہے تو ہمیں انصاف کا بول بالا کرنا ہوگا ۔ حق اور سچ کا ساتھ دینا ہوگا وگرنہ ہم اسی طرح بھٹکتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں