فرخ حبیب

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ کر ہی نہیں سکتا، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ کر ہی نہیں سکتا، میں چیلنج کرتا ہوں زرداری، بلاول اور مریم کو کے اپنا ریکارڈ سامنے لائیں، میں چیلنج سے ان کو بھاگنے نہیں دوں گا، دنیا کے ٹاپ آڈیٹرز کو بلا کر فنڈ سامنے رکھتے ہیں۔

فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج چیف الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اسکرونٹی کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائیں، پی ڈی ایم کی جماعتوں کے سربراہان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کو اپنی فنڈنگ کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہے، پی ٹی آئی کو فنڈنگ دینے والوں کی تعداد زیادہ تر اوورسیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز کی عمران خان سے امیدیں ہیں کہ یہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، فارن فنڈنگ پر پاکستان کی ایک جماعت نیشنل پارٹی پر پابندی لگی تھی، عمران خان پاکستان کیلئے ہمیشہ فخر بنے ہیں، عمران خان نے بطور وزیر اعظم بھی اسلامو فوبیا پر آواز اٹھائی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے زمرے میں نہیں آتا، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ کر ہی نہیں سکتا، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ دیکھ سکتی ہے، ن لیگ نے اپنا ریکارڈ جمع نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ سے لاڈلوں والا سلوک نا کریں، 64 کروڑ کی فنڈنگ ن لیگ کی نہیں مل رہی ہے جبکہ 36 کروڑ کی پیپلز پارٹی کی فنڈنگ نہیں مل رہی، بے نظیر شہید اپنی کتاب میں لکھی ہوئی ہے کہ نواز شریف اسامہ بن لادن سے فنڈ لیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ایف کی فنڈنگ کا کچھ پتا ہی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان فارن فنڈنگ لے کر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف مارچ کرتا ہے، مقصود چپڑاسی کو پہلے خود دبئی بھگایا گیا پھر اس کو مروا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں