کرینہ کپور

اسٹارڈم عہد ختم ہوچکا، اب کمرشل کامیابی اہم چیز ہے، کرینہ کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ حالات اور نئے دور نے بالی ووڈ میں اسٹارز عہد کو ختم کردیا ہے، اب یہاں کوئی اسٹار نہیں بلکہ سب اداکار ہیں اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں کہ کل کسی کی فلم 50کروڑ کا بزنس کرے،اب اسٹارڈم اور کامیابی بے معنی ہوگئی ہے۔

عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا یقین ہے کہ فلم کی کامیابی کا انحصار اس کی کمرشل کامیابی میں ہے،لہٰذا اب ایک سٹار ہونے سے فلم کامیاب نہیں ہوسکتی۔اب کسی کو پتہ نہیں کیا ہو رہا ہے اور ہمیں کس سمت پر جانا ہے۔ تو پھر ساری توجہ مواد اور اسکرپٹ پر ہونا چاہیے۔ پڑھنا اور لکھنا اچھی چیز ہے اسی سے تمام اداکار محفوظ رہیں گے۔اگر ہم یہ سوچیں اور توجہ دیں کہ ہم سٹارز پر پراجیکٹس بنائیں تو ایسا موجودہ حالات میں ممکن نہیں۔ اب لوگ فلمی مواد دیکھنا چاہتے ہیں، کورونا وائرس کے دوران سب کچھ تبدیل ہوگیا ہے، لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ اب کوئی خدا نہیں ہے اور کوئی تن تنہا کسی چیز کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں