سعید غنی

جھوٹا بیان حلفی دینے پر عمران کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے، سعید غنی

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے صوبائی وزیر اورپاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدرسعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو جھوٹا بیان حلفی دیا،جھوٹا بیان حلفی دینے پر عمران کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سعید غنی نے کہا کہ جھوٹا بیان دینے والے کو کیا کہتے ہیں؟ تین رکنی بھوٹانی بینچ کچھ روشنی ڈالے گا؟۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی بحیثیت چیئرمین پی ٹی آئی ہرسال الیکشن کمیشن میں فنڈز جائز اور قانونی ہونے کاسرٹیفیکیٹ جمع کرواتا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی دینے پر عمران کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ بھارتیوں اور اسرائیلیوں کی تھوڑی سی فارن فنڈنگ ، الیکشن کمیشن سے تھوڑا سا جھوٹ، تھوڑے سے خفیہ اکائونٹ یہ ہے ریاست مدینہ کے دعویدار کا حقیقی روپ۔عمران نیازی کا اصل چہرہ 8 سال بعد آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔امریکی سازش کا راگ الاپنے والا امریکی، اسرائیلوں اور بھارتیوں کے فنڈز پر اپنی سیاست کرتا رہا۔ تحریک انصاف امپورٹڈ جماعت ثابت ہو چکی ہے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں