علی زیدی

عمران خان پر پابندی نہیں لگی، امپورٹڈ حکومت کو پھر مایوسی ہوئی،علی زیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگنے سے امپورٹڈ حکومت کو پھر مایوسی ہوئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد سناتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی جو غیر قانونی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے جو بیان حلفی جمع کروایا وہ جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ایک بار پھر امپورٹڈ حکومت اور پی ڈی ایم کو مایوسی ہوئی کیونکہ عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگی۔علی زیدی نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہمیں تمام فنڈنگ باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے کی گئی، ہم نے میڈیا ٹرائل کا مقابلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں