واشنگٹن (گلف آن لائن )امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان جانے سے متعلق چین کے بیان پر امریکا کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
دوسری جانب امریکی قومی سلامتی میں مشیر برائے اسٹریٹجک کمیونی کیشن جان کربی کا کہنا تھا کہ اسپیکر پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانے کا حق ہے۔جان کربی کا کہناتھا کہ چین آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی گزرگاہ نہ ہونے کا دعوی بھی کرسکتا ہے، کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔