دفتر خارجہ

پاکستان دہشتگردی کے مقابلے کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کے انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیاں سب جانتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں