فواد چوہدری

انتخابات سے فرار کیلئے حکومت، الیکشن کمیشن سمیت تمام آپشن استعمال میں لا رہی ہے، فواد چودھری

اسلام آ باد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات سے فرار کیلئے امپورٹڈ حکومت، الیکشن کمیشن اور سپیکر آفس سمیت تمام آپشن استعمال میں لا رہی ہے۔

اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے فرار اس لئے چاہتی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو عمران خان دو تہائی سیٹیں لے لے گا۔ عمران خان پاکستان کی مڈل کلاس کو اٹھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس وقت پاکستان کی آزادی اور غلامی میں فرق عمران خان کا ہے، ہر شخص جو آزاد پاکستان دیکھنا چاہتا ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں