حسن مرتضیٰ

عمران نیازی کیلئے توشہ خانہ ریفرنس ممنوعہ فنڈنگ کیس سے بڑا مسئلہ بننے جارہا ہے’حسن مرتضیٰ

لاہور( گلف آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا ہے کہخان صاحب سیاست کشمیر بیچ کر یا اسرائیل سے فنڈنگ لے کر نہیں کرنی،قوم کوممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا مکمل جواب چاہیے۔اپنے بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ عمران نیازی صاحب جتنی حکمت عملیاں بنانی ہے بنا لو اب کوئی بیانیہ کارگر ثابت نہیں ہو گا،اداروں اور شخصیات پر چڑھائی کرنے سے آپ اب بچ نہیں سکتے، عمران نیازی کے لئے توشہ خانہ ریفرنس ممنوعہ فنڈنگ کیس سے بڑا مسئلہ بننے جارہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ملک جب بھی استحکام کی طرف جانا شروع ہوتا ہے ،فتنہ خان فساد کی تیاری شروع کر دیتا ہے،جشن آزادی کو نیازی شو بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،وفاقی حکومت سیاسی گھس بیٹھیوں کو انجام تک پہنچائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں