بیجنگ (نمائندہ خصوصی) ملائیشیا کے حکمران اتحاد کے رکن ملائیشین چائنیز ایسوسی ایشن کے نائب صدر چھن تھین تھیک نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کے اعلیٰ رہنما شی جن پھنگ کے بارے میں کہا کہ “وہ منفرد وژن اور دور اندیشی کے حامل رہنما ہیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق نائب صدر نے کہا کہ ان کے پاس نہ صرف حکمرانی کی مضبوط صلاحیت ہے، بلکہ ان میں ذمہ داری کا بھی مضبوط احساس ہے۔
ان کے تجویز کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور نے آج دنیا کو درپیش مخمصوں اور مسائل کا مؤثر طریقے سے جواب دیا ہے۔ انہوں نے دنیا کو چین کا خلوص دکھایا ہے۔ چین کی طرف سے تجویز کردہ ترقیاتی ماڈل ممالک کو اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کو فائدہ پہنچانے کا اعتماد فراہم کرتا ہے۔ ”
چھن تھین تھیک کا خیال ہے کہ شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پوری پارٹی کے لیے ایمانداری اور محنت کا ایک معیار اور مثال قائم کی ہے۔