ریشم

تنہائی میں کتابیں انسان کے لئے بہترین دوست ہیں’ ریشم

لاہور (گلف آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ تنہائی میں کتابیں انسان کے لئے بہترین دوست ہیں، اگر کوئی سیکھنا چاہے ہر جگہ ہی بہترین پلیٹ فارم اور ہر کسی سے ملاقات میں سیکھنے کا موقع ہوتا ہے صرف انسان میں اس کی جستجو ہونی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ آج کے ٹی وی ڈرامے کا معیار پہلے کے مقابلے میں کیسا ہے اس کے بارے میں لوگوں کی مختلف آراء ہیں، میرے خیا ل میں ٹی وی ڈرامہ معاشرے کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے بشرطیکہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکرپٹ لکھا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص ڈرامے میں گلیمر دیکھنے کا شوقین ہو ، ایسے لوگوں کی بڑی تعداد ہے جو سوال کرتے ہیں ڈرامے میں کہانی کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹی وی اور فلم دونوں پر کا م کیا ہے اورجتنا بھی کام کیا ہے مجھے اس پر اطمینان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں