اسلام آباد(گلف آن لائن)ایف آئی اے نے عمران خان کو خط لکھ کر بینک اکائونٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہاگیاکہ اکاونٹس کب کھولے گئے ان کی سالانہ رپورٹ دیں؟پی ٹی آئی 1996 سے لے کر اب تک تمام تنظیموں ریکارڈ فراہم کرے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے تمام ملکی اور غیر ملکی ڈونرز کا ریکارڈ فراہم کرے۔ایف آئی اے نے کہاکہ پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ کا ریکارڈ فراہم کرے۔