اسلام آباد(گلف آن لائن):موبائل فونز کی درآمدات میں جون کے دوران 79.4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 6.5ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ جون 2021 میں موبائل فونز کی قومی درآمدات کا حجم 31.9ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح جون 2021 کے مقابلہ میں جون 2022 کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات کے حجم میں 25.4ارب روپے یعنی 79فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔