اسلام آباد(گلف آن لائن)سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان اور نیڈر لینڈز کی ون ڈے سیریز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے ٹیم مینجمنٹ پر پریشر ڈالا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں حفیظ نے کہا پاکستان کے مکمل دستیاب اسکواڈ کا 14 ویں رینک کی نیدر لینڈز ٹیم سے مقابلہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیدر لینڈز کرکٹ ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں جارحانہ اور شاندار کرکٹ کھیلنے کا کریڈٹ جاتا ہے، پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ پر پریشر ڈالا ۔سابق کپتان نے کہا کہ پہلے میچ کے پریشر کی وجہ سے دوسرے ون ڈے میں مکمل اسکواڈ کھلایا جو کہ دلچسپ ہے۔واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 16 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔