بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین۔افریقہ تعاون فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس کے نتائج پر عمل درآمد سے متعلق رابطہ کاروں کے اجلاس کی صدارت کی۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین۔افریقہ تعاون فورم کے سابق افریقی سربراہان، مختلف افریقی ذیلی خطوں کے نمائندوں، افریقی یونین کمیشن کے نمائندوں اور چین میں افریقی سفارتی سفیروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز کے موقع پر چین اور افریقہ کو نئے دور میں ایک مشترکہ مستقبل کے حامل چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی حقیقی معنوں میں تعمیر کے لیے مزید قریبی طور پر متحد ہونا چاہیے۔ وانگ ای نے پانچ تجاویز بھی پیش کیں: اول، خلوص، دوستی ،یکجہتی اور باہمی امداد کو مضبوط کریں۔ دوم، مشترکہ ترقی کریں۔ تیسرا، خود مختاری پر قائم رہیں اور مشترکہ طور پر علاقائی امن کو فروغ دیں۔ چوتھا، روایتی دوستی پر اصرار کریں اور افرادی روابط کو فروغ دیں۔ پانچواں، کھلے پن اور جیت جیت تعاون پر عمل کریں، اور افریقہ کے ساتھ بین الاقوامی تعاون پر مبنی پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔
اجلاس میں چین۔افریقہ تعاون فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس کے نتائج پر عمل درآمد سے متعلق رابطہ کاروں کے اجلاس کا مشترکہ بیان بھی منظور کیا گیا۔