امین الحق

بلدیاتی الیکشن سے قبل دھاندلی شروع کردی گئی ہے، سندھ کی صوبائی حکومت نے شہریوں کے حقوق صلب کیے، امین الحق

کراچی(گلف آن لائن)وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل دھاندلی شروع کردی گئی ہے، سندھ کی صوبائی حکومت نے شہریوں کے حقوق صلب کیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے شہری علاقوں میں حکومت کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری سندھ کی عوام نے ہمیشہ بیلٹ پیپر کی طاقت سے پیپلز پارٹی کو مسترد کیا، ڈسٹرکٹ غربی میں پیپلز پارٹی نے آئین کی خلاف ورزی کی۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کو آج سے سات سال پہلے بھی دو حصوں میں تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ کیماڑی ضلع بنانے کا مقصد اپنی حکومت قائم کرنا اور سیاسی بندر بانٹ کرنا تھا، سندھ حکومت نے ایک بار پھر اس مرتبہ کی حلقہ بندیوں میں جیری مینڈیرنگ کی۔

وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ اورنگی ٹائون کی چھ لاکھ سے زائد آبادی پر سات جبکہ مومن آباد ٹان کی چار لاکھ کی آبادی پر نو یوسیز بنائی گئیں، ضلع غربی کے عوام کے حقوق کی غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر پامالی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹائون کی آٹھ یوسیز میں 45 سے 75 ہزار کی آبادی کی بجائے یوسی 08 پچانوے ہزار، یوسی 07 کی آبادی 87 ہزار رکھی گئی، سندھ کی صوبائی حکومت نے شہریوں کے حقوق صلب کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مومن آباد اور منگھوپیر ٹاون کی حلقہ بندہ علیحدہ طریقے سے کی گئی، منگھوپیر کی یوسیز میں 2600 اور پانچ سے چھ ہزار ووٹرز پر یوسیز کی حلقہ بندی کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد اور کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں