پاکستان

2022،پاکستان نے 3ٹیموں کے خلاف8ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے،کامیابی کا تناسب87.5فیصد رہا

لاہور( گلف آن لائن)سال 2022کے دوران پاکستان نے 3ٹیموں کے خلاف8ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے، 7میچ جیتے اورایک میچ ہارا اور مجموعی طو رپر پاکستان کی کامیابی کاتناسب87.5فیصد رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف3میچ کھیلے،2میچ جیتے اورایک میچ ہارا آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدرہا۔

نیدرلینڈکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میچ جیتے ،نیدرلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف3میچ کھیلے اور تینوں میچ جیتے جسے سے ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصد رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں