بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چائنا نیشنل ریلوے گروپ کے مطابق شی آن انٹرنیشنل پورٹ سے شی آن سےہیمبرگ جانے والی ٹرین کے ساتھ ہی رواں سال یہاں سے چین۔یورپ روانہ ہونے والی ٹرینوں کی مجموعی تعداد 10,000 تک پہنچ چکی ہے۔ رواں سال مجموعی طور پر 972,000 کینٹینرز بھیجے گئے ہیں، جس میں سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
تاحال، چائنا یورپ ریلوے ایکسپریس نے 82 آپریٹنگ روٹس ترتیب دیے ہیں، جو 24 یورپی ممالک کے 200 شہروں تک پہنچ رہے ہیں ۔یوں یہ ٹرانسپورٹیشن سروس نیٹ ورک پورے یورپ کا احاطہ کرتا ہے، اور نقل و حمل کی مصنوعات میں ملبوسات سمیت دیگر سامان بھی شامل ہے ۔وسیع تناظر میں 53 مختلف شعبہ جات میں 50,000 سے زائد مصنوعات کی ترسیل جاری ہے جن میں جوتے اور ٹوپیاں، گاڑیاں، اناج اور لکڑی وغیرہ شامل ہیں۔
چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی نے علاقائی کھلے پن کو بہتر بنایا ہے، چین اور یورپ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو وسعت دی ہے، پیداواری صلاحیت میں بین الاقوامی تعاون کو گہرا کیا ہے، وسائل کے سرحد پار بہاؤ کو تیز کیا ہے، اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو مضبوط قوت فراہم کی ہے۔