نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ایشیا کپ کیلئے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی ہے،
اس حوالے سے راہول ڈریوڈ کا فوری طورپر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔