فواد چوہدری

وفاقی حکومت عمران خان کیخلاف پرچے پر پرچے کاٹ رہی ، پنجاب اور کے پی حکومتیں ہاتھ پہ ہاتھ دھری بیٹھیں ہیں، فواد چوہدری اپنی ہی صو بائی حکومتوں پر برس پڑے

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنی ہی صو بائی حکومت پر برس پڑے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف پرچے پر پرچے کاٹ رہی اور پنجاب اور کے پی حکومتیں ہاتھ پہ ہاتھ دھری بیٹھیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان فون اٹھا کر کہے کہ پرچے کرو، یہ کرو، وہ کرو۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہماری آوازبھی سن کر چلنا پڑے گا، اگر آپ اس آواز کو نظر انداز کریں گے تو اس کے بھی نتائج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں