ممبئی(گلف آن لائن)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہنی کی تکلیف کے باعث یوایس اوپن سے دستبردار ہوگئیں۔ایک انٹرویومیں ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ 2 ہفتے قبل کینیڈا میں کھیلتے ہوئے کہنی کی تکلیف کا شکار ہوئیں مگر یہ معلوم نہیں تھا کہ مسئلہ سنجیدہ قسم کا ہوگا،
گزشتہ روز اسکین سے انجری کی شدت کا علم ہوا، جس کو ٹھیک ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، اسی وجہ سے میں یو ایس اوپن میں شریک نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس انجری نے میرے ریٹائرمنٹ پلان کو بھی متاثر کیا ہے۔