اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کیا اور وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ،این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے،
وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا،سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ۔یاد رہے کہ وزیراعظم کی پوتی لندن میں زیر علاج ہے۔