اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر افراد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست ہے کیا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف بیانات دیے گئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا اس ہائیکورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے؟ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے پاس جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔فاضل جج نے پوچھا کہ درخواست گزار لاہور کا ہے، اس کو یہ ہی جگہ کیوں پسند ہے، درخواست گزار کو کہیں کہ لاہور میں بھی عدالتیں ہیں، جس وقت یہ بیانات دیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے توہین عدالت کے معاملے پر متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت دیکر خارج کر دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد
- سعودی عرب کے خلاف زہر اگلنا ناقابل معافی جرم ہے، وزیر اعظم
- کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، احتجاج سے متعلق عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے، خواجہ آصف
- روس نے یوکرین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا، یوکرینی صدر
- مودی کا مسلم مخالف ایجنڈا انتخابی مہم کی آڑ میں بے نقاب
ہمارا فیس بک پیج
Archives
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- November 2021
- October 2021
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- June 2021
- May 2021
- April 2021
- March 2021
- February 2021
- January 2021
- December 2020
- November 2020