اسلام آباد (گلف آن لائن)پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن ہفتہ کو بھی جاری رہا ،پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف رہیں تاثرہ علاقوں سے نکاسی آب کے لیے بھی آپریشن جاری رہا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن ہفتہ کو بھی جاری رہا ، گھارو، جاتی، کنڈیارو، سجاول، چوہڑ جمالی، میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین، دادو اور قمبر سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں پاک بحریہ کی ریلیف اینڈ ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل رہیں ، پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر تی رہیں،
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کیلئے بھی آپریشن کر رہی ہیں ، سیلاب زدگان کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لئے مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں، کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقوں کا فضائی و زمینی دورہ بھی کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی ہر ممکن امداد کے عزم کا عملی مظہر ہے۔