سنکیانگ

چین، سنکیانگ کے لوگوں کی خوشحالی میں اضافہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ کے نمائندے نے سنکیانگ میں ترقی کے دس برس کے موضوع پر منعقدہ پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ دس سال کے دوران سنکیانگ میں روزگار، طبی دیکھ بھال اور سماجی تحفظ جیسے معاش کے منصوبوں کو جامع طور پر فروغ دیا گیاہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سنکیانگ میں آباد تمام قومیتوں کے لوگوں کے حصول کے احساس اور خوشحالی کے احساس میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

2012 سے 2021 تک، سنکیانگ نے سالانہ اوسطاً 460,000 نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں، بنیادی طور پر شہری اور دیہی لوگوں کے لیے جو کام کرنے کے قابل ہیں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔

2012 سے 2021 تک، سنکیانگ کے شہری اور دیہی باشندوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی کی اوسط سالانہ شرح نمو بالترتیب 7.95 فیصد اور 9.5فیصد رہی ہے ۔

دیہی علاقوں میں تمام بچے تین سال کی مفت تعلیم اور نو سال کی لازمی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ جنوبی سنکیانگ کے چار اضلاع میں کنڈرگارٹن سے ہائی اسکول تک 15 سال کی مفت تعلیم کی پالیسی نافذ کی جا رہی ہے ۔

2012 سے، سنکیانگ نے مجموعی طور پر 2,385,300 شہری سستے مکانات کے منصوبے نافذ کیے ہیں، اور تمام قومیتوں کے 10 ملین سے زیادہ لوگ نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں