جہاز "لزبن مارو"

چینی صدر کی طرف سے جہاز “لزبن مارو” کے زندہ بچ جانے والوں کے خاندانوں کے خط کا جواب

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کےصدر شی جن پھنگ نے جہاز “لزبن مارو” کے زندہ بچ جانے والوں کے خاندانوں کی طرف سے خط کا جواب دیتے ہوئے چین-برطانیہ دوستی کو جاری رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ چین-برطانیہ تعلقات میں تعاون کے لیے مزید برطانوی دوستوں کے منتظر ہیں۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 1942 میں چین کے صوبہ جے جیانگ کے شہر زوشان میں ماہی گیروں کی طرف سے بحری جہاز “لزبن مارو” پر برطانوی جنگی قیدیوں کی بہادری سے بچاؤ کی کہانی اس بات کی اہم گواہی ہے کہ چین اور برطانیہ نے اتحادیوں کے طور پر دوسری جنگ عظیم میں شانہ بشانہ کوشش کی اور مشترکہ طور پر فاشسٹ جارحیت کے خلاف جنگ لڑی ۔ یہ بھی دونوں ملکوں کےعوام کے درمیان گہری دوستی کی تاریخی کہانی ہے۔ میں اس تاریخ سے واقف ہوں، اور میں نے یہ کہانی 2015 میں اپنے برطانیہ کے دورے کے دوران شیئر کی تھی۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال چین اور برطانیہ کے درمیان سفیروں کی سطح پر سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ نصف صدی کے دوران دونوں ممالک کے بے شمار دوستوں کی محنت کی بدولت ہے کہ چین اور برطانیہ کے تعلقات آگے بڑھ سکے ہیں۔ مجھےامید ہے کہ “لزبن مارو” کے زندہ بچ جانے والوں کے اہل خانہ چین-برطانیہ دوستی کے لیے پرعزم رہیں گے اور مزید برطانوی دوستوں سے توقع ہے کہ وہ چین-برطانیہ تعلقات کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں