اسلام آباد (گلف آن لائن)پاک بحریہ کی جانب سے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن اتوار کو بھی جاری رہا ، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے محصور افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مصروف رہے ۔پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری اتوار کو بھی جاری رہا ، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے قمبر، بکرانی، لاڑکانہ، سانگھڑ اور سکھر کے نواحی علاقوں میں محصور افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے،
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزکے ذریعے راشن بھی تقسیم کیا گیا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی مسلسل فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے، پاک بحریہ مصیبت کے شکار ہم وطنوں کی بحالی تک امدادی آپریشن جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے