بیجنگ (نمائندہ خصوصی) واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، بیجنگ نے اپنے سازگار انفراسٹرکچر اور وسیع صنعتی سپلائیز کے ساتھ عالمی صنعت کاروں کو نمایاں مواقع فراہم کیے ہیں۔ بلا شبہ، عالمی معیشت میں چین کی کلیدی حیثیت طویل عرصے تک برقرار رہے گی۔پیر کے روز ایک رپورٹ کے مطا بق سپلائی چین کے کچھ حصے چین سے الگ ہو سکتے ہیں، لیکن فی الحال کوئی بھی ملک اتنے وسیع شعبوں میں فیکٹریوں کے پیچیدہ نیٹ ورک کی تعمیر کے قریب بھی نہیں آ سکتا ہے۔
حالیہ سالوں کے دوران، چین نے “ویلیو چین” کو نمایاں اہمیت دیتے ہوئے اپنی پیداوار کو اعلیٰ درجے کے آلات اور صنعتی مصنوعات کی جانب منتقل کیا ہے۔ چین نے ایک وسیع مینوفیکچرنگ سیکٹر تیار کیا ہے اور حتمی مصنوعات کے لئے اجزاء یا درمیانی مصنوعات کا ایک بڑا حصہ فراہم کیا ہے ۔چین ایسی مصنوعات کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے۔