لاہور(گلف آن لائن)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ‘وزیرِ اعلی فلڈ ریلیف فنڈ قائم ہے جہاں 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لئے مختص کر دیئے ہیں،پرویز الٰہی کے احکامات کے مطابق سیلاب متاثرین کے گھروں مویشیوں اور فصلوں کے نقصان کا بر وقت ازالہ کیا جائیگا،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں جگہ جگہ امدادی کیمپس قائم ہیں،امدادی کیمپس میں بڑی تعداد میں خشک راشن اور فوڈ ہیمپرز فراہم کئے جا رہے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے،پرویز الٰہی کے احکامات پر سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کے چارے کا وافر انتظام موجود ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پرویز الٰہی کی زیر نگرانی کمیٹی کی تواتر سے میٹنگز ہو رہی ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لئے خیمے، ادویات اور خوراک کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب ہر وقت رابطے میں ہیں،پرویز الٰہی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ خود لے رہے ہیں۔