لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو صادق اور امین ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایشیا ء کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا اور کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند ان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں مگر پھر بھی وہ گرائونڈ سے چلے گئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ میچ کے بعد ساری قوم کی طرف سے فخر زمان کو صادق اور امین ڈکلیئر کر دیا جائے۔عظمی بخاری نے 2 بھارتی فلموں کے پوسٹر کے ساتھ فخر زمان کی تصویر شیئر کی ، ایک پوسٹرایماندار فلم کا ہے جبکہ دوسرا کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا کا ہے۔